میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دو ٹوک بات کرینگے ،خرم دستگیر

کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دو ٹوک بات کرینگے ،خرم دستگیر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وہ جلد کراچی آکر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دو ٹوک بات کریں گے۔سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبے میں لوڈشیڈنگ سمیت توانائی بحران پر بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ 2018میں زیرو لوڈشیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے، توانائی بحران پر جلد قابو پا لیں گے اور جلد کراچی آکر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دوٹوک بات کی جائے گی۔وفاقی وزیر سے گفتگو میں امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے، اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک تاریخی توانائی بحران کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے دور میں جب فرنس آئل کی ضرورت ہوتی تو آر ایل این جی منگوائی جاتی تھی اور جب آر ایل این جی کی ضرورت ہوتی تھی تو فرنس آئل منگوایا جاتا تھا جب کہ عمران خان نے دور اقتدار میں بجلی کی قیمت 11 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 25 روپے کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں