ہمارے فیصلے ہم خود کرینگے باہر سے آیا ہوا نہیں، آفاق احمد
شیئر کریں
لانڈھی کے علاقے NA-240 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد انصاری برادری کے افراد سے کارنر میٹنگ سے گفتگو کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر قائد مہاجر وں کا شہر ہے اور یہاں سے کامیاب ہونے والا نمائندہ بھی مہاجر ہوگا کوئی میلوں دور سے آکر ہمار ے علاقوں پر مسلط نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ہماری آنے نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتا۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی کے دعویداروں کامینڈٹ چند سیٹوں تک سکڑجانے کے بعد اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں اور اسے آخری موقع سمجھ کر صرف ذاتی مفادات اور وزارتوں کے حصول میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اس شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کریا گیا لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں جسکی زمہ داری انہی نام نہاد MNA-PMA پر عائد ہوتی ہے جنہیں اس قوم نے ایوانوں میں پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شہر کا نمائندہ اسی شہر اور مہاجر قوم سے ہوگا کسی باہر سے آئے نمائندے کو قوم کسی طور کامیاب ہونے نہیں دیگی قوم کے مینڈٹ کی طاقت سے اس حلقے کو مثال بنائیں گے۔آفاق احمد نے کہا کہ آنے والا وقت مہاجر قوم کا وقت ہوگا،مینڈٹ تقسیم ہونے کا خوف جوان کے دلوں میں بیٹھا یا تھااب قوم اس کی حقیقت سمجھ چکی ہے آنے والے وقت میں حکومتیں بنانے اور ہٹانے کی قدرت پھر مہاجروں کے ہاتھ میں ہوگی،اور وؤٹوں سے آنے والی تبدیلی کوبندوقیں بھی نہیں روک سکیں گی۔