میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع اور جْزوی ہیٹ ویو کا آغاز

کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع اور جْزوی ہیٹ ویو کا آغاز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی دارالحکومت کراچیمیں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں اور ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور کراچی میں جْزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ، شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں جو 2 سے 3 روز تک بند رہ سکتی ہیں، شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ، البتہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچنے کے لئے شہریوں سے احتیاط کرنے ، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور بلاوجہ دھوپ میں جانے سے گْریز کرنے کی اپیل کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، اس وقت 20 سے 30 کلومیٹر کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے ، جب کہ ان ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بھی جاسکتی ہے ۔دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ، اب تک محمود آباد نالے سے 14900 ٹن، گجر نالے سے 73550 ٹن اور اورنگی نالے سے 153031 ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تجاوزات کی وجہ سے نالوں تک رسائی میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، متعلقہ اداروں سے مل کر اس مسلے کا حل ترجیہی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی مشتاق شاہ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کی شدت بڑھ گئی لیکن پاکستانی ساحلوں سے دور ہورہا ہے ، طوفان کا رْخ آئندہ بھی شمال مغرب (بھارتی گجرات) کی جانب رہے گا، طوفان توکتے کا کراچی سے موجودہ فاصلہ 1210 کلومیٹر ہے ، اپر ائرمیں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر طوفان کا ٹریک بتدریج تبدیل ہورہا ہے ۔مشتاق شاہ کے مطابق کراچی میں بارشوں کا امکان کم ہوگیا، تاہم تھرپاکر، ٹھٹھ، مٹھی اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ، دیہی سندھ کے ساحلی مقامات پر سمندر میں طغیانی بھی آسکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں