میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید ختم، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

عید ختم، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

این سی او سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اتوار سے بحال کر دی گئی۔این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کوبٹھایاجاسکے گا ،ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔حکومتی اعلان کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی سروس بھی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دوبارہ شروع کردی گئی ہے ،تمام دفاتر بھی50 فیصدحاضری کے ساتھ پیر سے کھول دیے جائیں گے ۔بازار رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں