بھارت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا،ڈھائی کروڑ کے قریب افراد متاثر
ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
بھارت دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بن گیا ہے جہاں وبا سے اب تک ڈھائی کروڑ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ،کورونا سیاموات 2 لاکھ 66 ہزار ہو چکی ہیں۔دوسری جانب دریا ئے گنگا میں تیرتی لاشوں کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،کئی شہروں میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹر زکا انتظام کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں دواؤں کی فراہمی کے لیے لوگوں نے احتجاج کیا جبکہ دہلی میں مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر 15 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔