میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی کو نئے پاکستان بارے غلط فہمی نہ رہے،نئے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو بری طرح کچل دیا ہے‘ مریم نواز

کسی کو نئے پاکستان بارے غلط فہمی نہ رہے،نئے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو بری طرح کچل دیا ہے‘ مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کو نئے پاکستان بارے غلط فہمی نہ رہے،نئے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو بری طرح کچل دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں روپیہ اور سٹاک مارکیٹ دونوں مستحکم تھے ،اسٹاک مارکیٹ دنیا کی مستحکم ترین مارکیٹ تھی لیکن آج اسٹاک مارکیٹ میں روزانہ انڈکس کا قتل عام ہو رہا ہے۔نئے پاکستان میں بیروزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ،مہنگائی نے عوام کو بری طرح کچل دیا ہے،گیس، بجلی سمیت ہر چیز کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوںکو روپے کی قدر میں کمی کیلئے درآمد کیا گیا ۔روپے کی قدر میں کمی سے 666 ارب کے قرضے بڑھ گئے۔جان بوجھ کر روپے کی بے قدری کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں