میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کی مزاحمت نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا،اسماعیل ھنیہ

غزہ کی مزاحمت نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا،اسماعیل ھنیہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ہونے والی حالیہ فوجی جارحیت پر جنگ بندی کے لیے اسرائیل نے خود رابطہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی نکبہ کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی قانون ساز کونسل سے خطاب کے دوران اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ جارحیت کے آغاز میں اسرائیل نے ثالثوں کے معاہدے سے انکار کر دیا تھا، لیکن فلسطینی مزاحمتی جنگجووں نے اسرائیل کو حملوں سے روکنے کے لیے مجبور کر دیا۔ھنیہ نے مزید کہا کہ نکبہ کو 71 سال گز چکے ہیں اسکے باوجود فلسطینی عوام اپنے حق واپسی اور اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ھنیہ نے اسرائیل کے ساتھ معمول کی مطابقت کے خاتمے پر زور دیا اور پوری دنیا میں قابض ریاست کا بائیکاٹ کرنے والی تحریکوں کو سراہا۔ایک پیغام میں حماس کے لیڈر نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو یقین دہانی کرائی کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑے انکی آزادی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں