میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کس کا حکم مانے ، اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی

سندھ پولیس کس کا حکم مانے ، اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ پولیس کس کا حکم مانے ، سندھ پولیس کے نظام میں اختیارات کی جنگ شدید ہو گئی ۔ پولیس آرڈر2002بحالی کامسودہ اختلافات کی نذر ہو گیا ، ایک طرف سندھ پولیس اختیارات کی خواہشمند ہے تو دوسری طرف سندھ حکومت پولیس کو اپنے تابع لانے پربضدہے۔پولیس سے متعلق نئے قانون کا معاملہ کئی سال سے زیر التوا ہے ، سیاست زدہ نظام، تھانہ کلچر سے عوام پریشان ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے11سالہ دوراقتدار میں پولیس قانون کاچوتھا تجربہ ہے۔وادی مہران سندھ میں پولیسنگ کے لیے مکمل اور مستند قانون حکومت اور پارلیمانی جماعتیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں ، سندھ حکومت نے گزشتہ 11 برسوں میں کبھی1860کے پولیس ایکٹ تو کبھی پولیس آرڈر 2002 پر عمل کی کوشش کی ۔صوبے میں پولیس کا مجموعی نظام سیاست زدہ اور تھانہ کلچر نے عوام کی چیخیں نکال رکھی ہیں ، سندھ پولیس کس کا حکم مانے ، سندھ حکومت نے اب کی بار پولیس آرڈر دوہزار کو ترامیم کے ساتھ بحال کرنے کی ٹھانی مگرپھر اپوزیشن جماعتیں راہ کی رکاوٹ بن گئیں۔حکومت پولیس کو محدود انتظامی اختیارات دینا چاہتی اور قابل گرفت بھی بنانا چاہتی ہے، جبکہ اپوزیشن یورپی طرز پولیسنگ کے نظام کی خواہش مند ہے ۔سندھ میں پولسینگ کے نظام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اختیارات کی جنگ ہے ، پولیس انتظامی اختیارات کی خواہشمند جبکہ سندھ حکومت اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ۔پولیس آرڈر 2002کی بحالی کا مسودہ قانون اسمبلی میں آنے سے پہلے ہی اختلافات کی نذر ہوگیا ہے ، عدالت نے سندھ حکومت کو رواں ماہ تک پولیس قانون بنانے کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں