میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی ، سرمایہ کار 57ارب38کروڑ سے محروم

اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی ، سرمایہ کار 57ارب38کروڑ سے محروم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34200،34100اور34000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 57ارب38کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.08فیصدکم جبکہ83.12فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34416پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 33569پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم اس موقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 33900کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس320.53پوائنٹس کمی سے33971.12 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے45کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،266کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں57ارب38کروڑ81لاکھ32ہزار749روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب44 ارب95 کروڑ33لاکھ14ہزار93روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر10کروڑ85لاکھ79ہزار170شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت23لاکھ7ہزار290شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت57.50روپے اضافے سے7249.00 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت32.64روپے اضافے سے2492.64روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے1290.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت33.85روپے کمی سے669.04روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ46لاکھ4ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت30پیسے کمی سے4.00روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں69لاکھ9ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت67پیسے کمی سے8.04روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس122.88پوائنٹس کمی سے16159.11پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس486.38پوائنٹس کمی سے53806.29پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس207.97پوائنٹس کمی سے25077.44پوائنٹس پربندہوا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں