میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بھارت سے دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے,دفتر خارجہ

پاکستان بھارت سے دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے,دفتر خارجہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان نے امریکا اور ایران کی کشیدہ صورتحال کو علاقائی امن کیلئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹی سی غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے،امریکا اور ایران گفتگو اور بات چیت سے معاملہ حل کریں ،امریکا سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونا دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے،پاکستان کا مؤقف واضح ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے،پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے کو مسلسل ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،پاکستان بھارت کیساتھ بھی دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے،بھارت خود ہی شک کی صورتحال کا شکار ہے،بھارت کیساتھ مرکزی مسئلہ کشمیر ہے، باقی مسائل پر بات چیت تو ہوتی رہی ہے ،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادانہیں کر سکتا ۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ،صدارتی رول کے تحت کشمیر کی صورتحال نہایت خراب ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینئر حریت لیڈرز کی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوٹل 3500 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جس میں سے 572 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ابوظہبی 262 اجمان 65 فوجیرہ 62 شارجہ 52 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بشکک میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے ،ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے اہم فورم ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں 13 اور 14 جون کو متوقع طور پر شرکت کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں