میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نکے بابو پتلی گلی سے نکل چکے ،بڑے میاں فرار کی تلاش میں ہیں, مراد سعید

نکے بابو پتلی گلی سے نکل چکے ،بڑے میاں فرار کی تلاش میں ہیں, مراد سعید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی،پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا،دونوں بھائیوں کی جرأت و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں۔ جمعرات کو (ن)لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک بیان میں کہا کہ پرویز رشید صاحب روز اول سے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ قوم نواز شریف کی وارداتوں سے غافل ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود انکا، انکی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خود مطلق العنان وزیراعظم تھے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف پر سارا مقدمہ خود مسلم لیگ کے دورِ اقتدار میں چلا۔انہوںنے کہاکہ پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا۔انہوںنے کہاکہ ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا۔انہوںنے کہاکہ دونوں بھائیوں کی جرأت و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں۔انہوںنے کہاکہ نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں بڑے میاں بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح سیاست کی تطہیر کا عمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری، عیاری اور دھوکہ دہی کی بجائے قوم اصول، نظریے اور کردار کی سیاست چاہتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں