میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا تجربہ کرنیوالے ایک دن بے نقاب ہوں گے، علی امین گنڈا پور

نیا تجربہ کرنیوالے ایک دن بے نقاب ہوں گے، علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ہیں، ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے فارم 47والوں کو ایوان میں بھیجا گیا ، ہم اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی جنگ جاری رہے گی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں، جب ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں تو یہ ذہنی مریض ہیں، جعلی ایف آئی آرز کے زور پر آپ لوگوں کی زبانیں بند نہیں کرسکتے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا، آپ نے بلے کا انتخابی نشان لے لیا ،پارٹی ختم کردی، بانی پی ٹی آئی کی قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور بہت جلد اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے ایک صوبے کا وزیراعلی بنایا ہوا ہے، اس صوبے کا وزیراعلی فارم 47پر بنا ہواہے، میرے معاملات اس ہی کابینہ سے ہونے ہیں، جب اپنی ڈیل کے مطابق ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، ججز نے جو خط لکھا اس کے بعد ہر چیز ظاہر ہوچکی ہے، تمام فیصلے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے، یہ بے نقاب ہوچکے ہیں، اب ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، ان کو لگتا ہے یہ بے وقوفوں کی طرح قوم کو دھوکہ دے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں