میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن ہارنے سے ڈرے لوگ مجھے قید نہیں ختم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان

الیکشن ہارنے سے ڈرے لوگ مجھے قید نہیں ختم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باجوہ نے ہماری حکومت کے امریکہ اور سعودیہ سے تعلقاب خراب ہونے کی مہم چلائی جس کا مقصد ایکسٹینشن حاصل کرنا تھا،اگر اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کے کہنے پر رقم نہ دی تو اس کا مطلب ہے کہ آئین ختم ہوچکا ہے، اسکا مطلب یہاں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے،یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے بلکہ یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں، پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے وہاں خون خرابہ ہوگا۔عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے بلکہ یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں، پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا۔بعد ازاں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ آئین کے مطابق مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے، 90دن سے باہر الیکشن نہیں ہوسکتے اس کے باہر آئین ختم ہوجاتا ہے اس پر ملک بھر کی ساری لیگل کمیونٹیز متفق ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 90دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، 90دنوں کے بعد جو کچھ کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا، انہیں ہٹا کر ایک ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جس کا کام صرف الیکشن کروانا ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں