میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم کی بقا درست مردم شماری میں ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

قوم کی بقا درست مردم شماری میں ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت گذشتہ شب پاکستان ہائوس میں منعقد ہوا، جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال ،ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ،اراکین رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات کے انچارجزوجوائنٹ انچارجز اور ٹان کے انچارجز نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آ پ لوگوں نے ماہ رمضان میں جس طرح روزے کی حالت میں تنظیمی خدمات سر انجام دی ہیں وہ خراج تحسین کے لائق ہے، اسی طرح آپ لوگ عید کے بعد بھی تنظیمی کاموں کو تیز کرنے میں اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ صاف شفاف اور نکھری ہوئی منظرعام پرآئی ہے، اس بات کا ثبوت پورے پاکستان میں ایم کیو ایم کا نظریہ و فکر و فلسفہ تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے اور مختلف لسانی اکائیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان، اکابرین اور سیاسی شخصیات ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہورہی ہیں۔ چند عناصر ایم کیو ایم کو مضبوط ہوتا رکھ کر خوش نہیں ہیں اسی لئے ہماری صفوں میں جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے نفاق پیدا کرنے اور نفرتیں پھیلانے پر مامور ہیں ہمیں اپنے اتحاد سے ایسے عناصر کو کامیاب ہونے سے روکنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں