میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیجیٹل مردم ،خانہ شماری میں جعل سازیوں کا سد باب کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن

ڈیجیٹل مردم ،خانہ شماری میں جعل سازیوں کا سد باب کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیر کو محکمہ شماریات کے دفتر پر احتجاجی کیمپ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے عوام کی گنتی ہر صورت میں پوری کی جائے ، مردم شماری کی مدت میں کم از کم ایک ماہ کا اضافہ یا جب تک کہ کراچی میں رہنے والا ایک ایک فرد شمار نہ کر لیا جائے ، مردم شماری جاری رکھی جائے ، خانہ شماری میں جو بدترین جعل سازیاں اور دھاندلی کی گئی ہے اس کا سد باب کیا جائے ، ڈیجیٹل مردم شماری میں طریقہ واردارت یہ اختیار کیا جارہا ہے کہ پہلے آبادی اتنی کم کر دی جائے اور پھر جب احتجاج ہو تو کچھ بڑھا کر معاملہ ختم کر دیا جائے ، اس طریقے واردارت کو ہر گز نہیں چلنے دیں گے ، من پسند وزراء کی کمیٹی بناکر اس سنگین مسئلے سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ وفاقی و زیر احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا ہے اور مردم شماری و خانہ شماری میں بدترین جعل سازیوں اور دھاندلیوں سے آگاہ کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود کراچی آئیں اور دیکھیں کہ کیا ہو رہا ہے ، اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنائیں اور اسے ڈیٹا میں ایکسز دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں