میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڈلے کو 2018میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتاتو آج پاکستان بہت آگے ہوتا ،نوازشریف

لاڈلے کو 2018میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتاتو آج پاکستان بہت آگے ہوتا ،نوازشریف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ لاڈلے کو 2018میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتاتو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا ،2013میں اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کو مشکلات سے نکالا ، عمران خاان کے چار سالہ دور میں لوگ بد حال ہوئے ، مسلم لیگ (ن)ہی عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالے گی ،مسلم لیگ (ن)عوام کی جماعت ہے ، چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں تاکہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکے ۔وہ یہاں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر کے اعزاز میں اپنی جانب سے دی گئی دعوت افطار کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں