نوجوان کی سالگرہ سانحے میں تبدیل، فائرنگ سے چار افراد ہلاک
ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی ریاست الاباما میں ایک سالگرہ کی تقریب میں ہفتے کی شب فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ الاباما ریاست کے دارالحکومت منٹگمری کے شمال مشرق میں واقع قصبے ڈیڈ وِل کے ایک ڈسکوتھیک میں ایک 16 سالہ نوجوان کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیش آیا، جس کے دوران کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے۔الاباما لا انفورسمنٹ ایجنسی کے ترجمان سارجنٹ جیریمی برکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ افسوسناک طور پر اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہوئے اور بہت سے زخمی ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ زخمیوں میں سے زیادہ تر نوعمروں کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے