میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹہ سسٹم مافیا نے مقدمہ درج کراکے سرپرستوں کیلئے مشکلات بڑھادیں

پٹہ سسٹم مافیا نے مقدمہ درج کراکے سرپرستوں کیلئے مشکلات بڑھادیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(وقائع نگار خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا نے پٹہ سسٹم مخالف ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کراکے پٹہ سسٹم مافیا کے سرپرستوں کیلئے مشکلات بڑھادیں، مقدمہ چلنے کی صورت میں پٹہ سسٹم مافیا کے اصل کرداروں کو اپنے بے نقاب ہونے کا خطرہ ہے، پٹہ سسٹم کے مرکزی کرداروں نے پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں اور ان کے گروپ سے دوریاں بڑھانا شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قائم غیر قانونی پٹہ سسٹم مافیا کے مرکزی کردار پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر شہزاد آرائیں اور اس کے گروپ سے سخت ناراض ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ جب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم مخالف افسران سر اٹھانے لگے تو پٹہ سسٹم کے مرکزی کرداروں نے پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کو پٹہ سسٹم مخالف افسران سے معاملات طے کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اقتدار اور طاقت کے نشے میں چور شہزاد آرائیں نے پٹہ سسٹم مخالف افسران سے معاملات حل کرنے کے بجائے ان کو مزید پریشان کرنا شروع کیا جس کے باعث نوبت تصادم تک آگئی ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کے سرپرست شہزاد آرائیں کی جانب سے پٹہ سسٹم مخالف افسران کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر شہزاد آرائیں سے ناراض ہیں یہی وجہ ہے کہ سندھ کے ایک صوبائی وزیر نے شہزاد آرائیں کی درخواست کے باوجود اس سے ملنے سے انکار کردیا ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کے مرکزی کرداروں کو خدشہ ہے کہ شہزاد آرائیں کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ کی سماعت کے دوران پٹہ سسٹم کے مرکزی کرداروں کے نام بے نقاب ہوجائیں گے اور ایسی صورتحال میں ان کے سیاسی ساکھ کو بڑا نقصان پہنچے گا ذریعے کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کے مرکزی کرداروں نے شہزاد آرائیں اور اس کی ٹیم سے دوریاں بڑھانا شروع کردی ہیں ذریعے کا دعویٰ ہے کہ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو دونوں گروپوں کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں