میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرجعفرمسلط کیاگیا،حکومت ہٹانا سازش تھی یامداخلت ،عمران خان کاسوال

میرجعفرمسلط کیاگیا،حکومت ہٹانا سازش تھی یامداخلت ،عمران خان کاسوال

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میں آج اہم مسئلے پر بات کرنے یہاں آیا ہوں، وہ مسئلہ آپ کے مستقبل کا ہے ، تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا ہے،ملک کے خلاف بہت بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سازش ہوئی، میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، نہ اینٹی امریکا ہوں، نہ اینٹی بھارت ، نہ اینٹی یورپ ہوں،دوستی سب سے چاہتا ہوں اور غلامی کسی کی نہیں چاہتا، میں دنیا میں انسانیت کے ساتھ ہوں،میری جان کو خطرہ ہے، میری جان ضروری نہیں، ملک کی آزادی ضروری ہے، پاکستان کے خلاف سازش، پاکستان کو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ہے،ایک میر جعفر کو پاکستان کے اوپر مسلط کر دیا گیا ہے، میرجعفرغدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر غداری کی، میر جعفر کی غداری کی وجہ سے بنگال انگریزوں کے پاس چلا گیا، سازش کے تحت ایک میرجعفر کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے زیراہتمام باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب میں کیا ۔پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر،فرخ حبیب، علی زیدی، بلال غفار،شیخ رشید، شوکت ترین، مزمل اسلم ، قاسم سوری، حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان سمیت ارکان اسمبلی اورسابق وفاقی وزرا موجود تھے۔پی ٹی آئی کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان کے کہا کہ مسئلہ بچوں کے مستقبل کا ہے اسی لیے میں یہاں آیا ہوںمسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان ہے۔ملک کے خلاف جو سازش ہوئی، سوچیں یہ سازش تھی یا مداخلت.قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں.میں دنیا میں صرف انسانیت کے ساتھ ہوں.میں کسی قوم کے خلاف بھی نہیں ہوں.غلامی کی زندگی کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔جان کو خطرہ ہے مگر میری جان آزادی سے زیادہ ضروری نہیں ہے۔سازش قوم کو غلام بنانے کے لیے ہے۔میر جعفر کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے۔میر جعفر نے انگریزوں کا ساتھ دے کر غداری کی تھی۔غداری نے بنگال کو انگریزوں کو حوالے کردیا۔ہھر غاصبوں نے زبردستی ٹیکس لگایا۔جب انگریز آیا تو بنگال سب سے امیر تھا مگر جب انگریز گئے تو بنگال سب سے غریب ہوگیا۔ڈیزل کی قیمتیں میں نے کم کی تھیں یہ بڑھانے جارہے ہیں۔تین چار ماہ پہلے پتہ چلا کہ امریکی سفارتخانے نے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔کچھ مخصوص صحافی بھی امریکی سفارتخانے کے ملاقاتیوں میں شامل تھے۔کراچی والوں لگتا ہے یہ گرانڈ چھوٹا پڑھ گیا ہے۔پاکستان سفیر کو کہا اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اور تحریک کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔اس سے شرم ناک دھمکی کوئی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیس پچیس کروڑ جیب میں ڈالے تو ضمیر جاگ گئے۔قوم بتائو کہ یہ سازش تھی یا نہیں۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو پتہ چلا تو انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری کی۔میں وہ پاکستانی ہوں جس نے انصاف کے نام پر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی۔میں نے عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی، مشرف نے مجھے جیل میں ڈالوادیا۔کبھی قانون نہیں توڑا، کبھی میرا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا۔کینسر اسپتال بنایا، دو یونیورسٹیز بنائیں۔مجھے صادق اور امین قرار دیا گیا۔آدھی رات کو عدالتیں کھولی گئیں۔سپریم کورٹ کم از کم خط کی تحقیقات کرالیتی۔میر جعفر تیار بیٹھا تھا جو جوتے پالش کرنے کا ماہر ہے۔چیری بلوسم کو حکم ملا کہ ڈو مور کرو۔ٹرمپ کو میں نے کہا کہ ہماری قربانیوں پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔مجھے امریکا میں وہ عزت ملی جو کسی اور کو نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ بوٹ پالش کرنے والوں کی امریکا کیسے عزت کرسکتا ہے۔معزز ججز سے مودبانہ عرض ہے کہ جب سیاست دان فروخت ہورہے تھے، پارٹی اور آئین سے غداری کررہے تھے کیا عدالت کو اس وقت ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا۔ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا۔پاکستان کے میر جعفر اور امپورٹڈ کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔قوم اس سازش کے خلاف گھروں سے باہر ہے۔عمران خان نے کہا کہ35 لاکھ لوگ ڈرون حملوں کا شکار ہوئے/شادی، اسکولوں پر ڈرون حملے ہوئے/مجھ سے امریکی انٹرویو میں بوچھا کیا اڈے دیں گے.میں نے انٹرویو میں کہا ایبسلوٹلی ناٹ.مشرف امریکا کی ایک دھمکی پر چاروں شانے چت ہوئیامریکا کی جنگ میں شامل ہوئے تو قبائلی علاقے تباہ ہوگئیپاکستان کے قبائلی علاقوں میں چار سو ڈرون حملے کیے گئے.وزیراعظم ملک کے باپ کی جگہ ہوتا ہے.22 کروڑ عوام میری ذمے داری تھی جنہیں میں کسی اور ملک کے لیے قربان نہیں کرسکتا.میں چیری بلاسم اور میر جعفر نہیں ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں