میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے تمام ادارے متنازع بننے کے بجائے آئینی بنیں،بلاول بھٹو

ملک کے تمام ادارے متنازع بننے کے بجائے آئینی بنیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ ادارے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو ہماری فتح ہے، ہم اب متحدہ حکومت ہیں ، ہم نے ایک سلیکٹڈ وزیراعظم جسے اس ایوان پر مسلط کیا گیا تھا اسے گرا دیا گیا، یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ،اگر اس ملک کے سارے کے سارے ادارے متنازع بننے کے بجائے آئینی بنیں تو اس دنیا میں کوئی طاقت نہیں جوپاکستان کی ترقی کو روک سکے، اگر یہ سفر ہم مکمل کرتے ہیں تو پاکستانیوں کو ان کے حقوق ملیں گے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب اسپیکر کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ جس کرسی پر آپ بیٹھے ہیں اس کی توہین ہوئی ہے، جس پارلیمان کا ہم حصہ ہیں گزشتہ چند ماہ میں اس ایوان کے ساتھ مذاق کیا گیا، پوری دنیا میں پاکستان کے تشخص اور جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلا گیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز، سی ای سی ممبران اور بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے ڈویڑنل صدور کو ان صوبوں میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز پارٹی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرانے کی ہدایت دی ۔ اسلام آباد میں پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صوبائی پارٹی چیپٹرز کے ذریعے دیے جاتے ہیں اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،صوبائی چیپٹرز پارٹی ٹکٹ جاری کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے باضابطہ رابطہ بھی کر دیا گیا ہے تاہم پارٹی کیڈرز کی وسیع تر اور گہری مصروفیت کے لیے چیئرمین نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز، سی ای سی ممبران اور صوبے کے ڈویژنل صدور کو بھی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں انتخابات کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرنے کیلئے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب کے 17 اضلاع میں 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے، اسی طرح سندھ کے چار ڈویژن سکھر، لاڑکانہ، بے نظیر آباد اور میرپورخاص میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دونوں مراحل کے انتخابات حال ہی میں مکمل ہوئے ہیں،چیئرمین کو دی گئی تجاویز پارٹی سیکرٹریٹ سٹریٹ 85 G-6/4 اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کو بھیجی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں