میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان وزیر اعظم کے منصب کیلئے فٹ نہیں،نفسیاتی صحت کاجائزہ لیاجائے، ن لیگ

عمران خان وزیر اعظم کے منصب کیلئے فٹ نہیں،نفسیاتی صحت کاجائزہ لیاجائے، ن لیگ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان کی ذہنی صحت پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نفسیاتی صحت کا جائزہ لینے کیلئے سائیکاٹرسٹ کا پینل تشکیل دیا جائے ، اس شخص کی اناء ،نفرت ،حسد اور نفسیاتی کیفیت پاکستان کو تباہ کر رہی ہے ، ملک میں امن و امان کی صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ حکومت کو سوشل میڈیا بند کرنا پڑ ر ہا ہے لیکن حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ جاتی امراء میں جا کر شریف خاندان کے مکان مسمار کرو ،حکومت کی جانب سے تکنیکی بنیادوں پر لوگوں کے گھروں کے گھرانے کے گھٹیا انتقام کر برداشت نہیں کیا جائے گا ،آئندہ اگر اپوزیشن کے کسی ممبر کے خلاف اس قسم کا کوئی غیر قانونی عمل روا رکھاگیا تو بھرپور مزاحمت کریںگے اور احتجاج کو دبانے کی کوشش میں جو نقصان ہوگا اس کی ذمہ داری خود کو سلیکٹڈ رجیم کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کرنے کے لئے پیش کرنے والوں پر عائد ہو گی ، سرکاری افسران کو بر ملا کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ٹولے کی بجائے ریاست کے ملازم بنیں اور کل ان کی جانب سے دبائو کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا ،حکمران مجرمانہ ذہنیت کے تحت شریف فیملی کے گھر کو گرانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے باہر ہیں اور اس نے خود بھی چلے جانا ہے ،چیف سیکرٹری، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آپ نے اور آپ کے بچوں نے یہیں رہنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ اور پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان وزارت عظمی کیلئے فٹ نہیں ہے ، ملک میں اتنی بد انتظامی، نااہلی پہلے دیکھنے کبھی نہیں آئی، بجٹ بنانے میں ایک ماہ رہ گیا ہے، یہ چھ ، چھ مہینے کیلئے وزیر خزانہ لے کر آ رہے ہیں،پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، 22 کروڑ عوام حکومت کے ہاتھوں پس رہے ہیں۔یہ اپنے انتقام ،حسد اور ذاتی ایجنڈے پر پاکستان کے مستقبل کو دائو پر لگا رہاہے ، عمران خان نے سرگودھا میں کہا کہ مہنگائی علامت ہے اصل میں رول آف لاء کا کرائسز ہے ، فلاسفر نے مثال یوں دی کہ اگر کسی کو بخار ہوتا ہے تو بخار بیماری نہیں ہوتی یہ علامت ہوتی ہے اگر آپ کوئی غلط چیز کھا لیتے ہیںتو آپ کا معدہ متاثر ہوتا ہے ،آج رول آف لاء کا کرائسز ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہے ، عمران نیازی 2013ء سے 2018 تک مہنگائی نام کی علامت نہیں تھی ،اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت رول آف لاء کا کرائسز نہیں تھا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں