میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمعہ کو بارہ سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاون ہوگا، ناصرحسین شاہ

جمعہ کو بارہ سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاون ہوگا، ناصرحسین شاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز گزشتہ جمعہ کی طرح بارہ سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاون ہوگا، عوام سے گزارش ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کی روایت و سلسلہ جاری رکھیں۔ اس ناپسندیدہ فیصلے کو عوام کی جانوں کی حفاظت کے وسیع تر مفاد اور لوگوں کو کارونا وائرس سے بچاو کی خاطر جاری رکھا جارہا ہے ۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کارونا وائرس کے سندھ میں پھیلاو کو روکنے اور مکمل خاتمے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوشاں ہیں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں صوبے کے مختلف مقامات کا خود دورہ کررہے ہیں۔ ملک کے متحرک ترین وزیر اعلی سندھ اگر بروقت کارونا سے بچاو کے اقدامات نہ کرتے تو آج صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی اور کارونا کے پھیلاو کو روکنا ناممکن ہوجاتا۔ تاہم اب بھی کارونا کے حوالے سے خطرات بہت ہیں۔ اگر عوام، میڈیا، علما کرام، پولیس رینجرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نیم طبی عملے ، محکمہ بلدیات کے تحت تمام متعلقہ اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا حکومت سندھ کے ساتھ تعاون اس ہی طرح جاری رہا تو انشاللہ ہم اس وبا پر قابو پالیں گے اور کارونا کے حوالے سے ہمارے ریکوری ریٹ میں بھی اضافہ ہوگا اور کارونا وائرس کے پھیلاو میں بھی کمی واقع ہوگی، تاہم عوام کا مسلسل تعاون اور حکومتی احکامات لاک ڈاون پر مکمل اور سختی سے عمل ضروری ہے ۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ اقدامات اور سختی خود لوگوں اور ان کے خاندان کے مفاد میں ہے ، ان کی صحت اور جانوں کی حفاظت کے لئے ہے ۔ حب الوطنی اور اپنے صوبے و عوام سے محبت کا ثبوت دیں،ہر قسم کے اجتماعات سے پرہیز کریں۔ سماجی فاصلے اپنائیں، اپنے خاندان کو پریشانی سے بچائیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں عوام سے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبہ سندھ کے عوام کا تعاون اور متعلقہ اداروں کی بہترین کارکردگی ملک کے دیگر صوبوں کے لئے مثالی اور قابل تقلید ہے ، اور اس مشکل وقت میں بھی تمام متعلقہ اکائیاں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت وزیر اعلی کی کارونا کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ ہیں، اس لئے ہمیں کارونا سے ڈرنا نہیں بلکہ باہمی اتحاد و اتفاق سے لڑنا ہے اور اسے شکست دینی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں