شرح سود میں مزید کمی ہونی چاہیے ، وفاقی وزیر اسد عمر
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شرع سود میں بتدریج کمی خوش آئند فیصلہ ہے تاہم اس میں مزید کمی ہونی چاہیے ۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ شرع سود میں مزید 2 فیصد کمی خوش آئند مگر اس میں مزید کمی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کے بیروزگار ہونے کے تخمینے درست ہیں۔ جہانگیر ترین کے اپنے خلاف ہونی والی سازش کے دعوے پر اسد عمر نے کہا کہ انہیں ایسی کسی سازش کا علم نہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کورونا وبا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے مگر یہ سلسلہ سندھ سے شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر تک روزانہ ٹیسٹنگ 25 ہزار تک لے جائیں گے ۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آئی پی پیز رپورٹ میں غلط بیانی کر کے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔