میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ای وی بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان

کراچی میں ای وی بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ گلشن معمار سے ٹاور تک چلایا جائے گا،شرجیل انعام میمن
لاکھوں شہریوں کو جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی، سینئر وزیر کا بیان

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آج(منگل) سے الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ای وی بس کا نیا روٹ آج سے شروع کیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔ان کے مطابق الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ گلشن معمار سے ٹاور تک چلایا جائے گا۔ اس روٹ کے آغاز سے گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو شہر کے مرکز تک آسان رسائی حاصل ہو گی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئے روٹ کے آغاز سے شہر کے لاکھوں شہریوں کو جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ماحول دوست بھی ہیں جبکہ سندھ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کے مطابق مستقبل میں ای وی بس سروس کے مزید روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں