میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئیر و ڈپٹی مئیر کراچی کی ملیر کے اثاثوں پر قبضے کی کوشش

مئیر و ڈپٹی مئیر کراچی کی ملیر کے اثاثوں پر قبضے کی کوشش

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

مئیر و ڈپٹی مئیر کراچی کی ملیر کے اثاثوں پر قبضے کی کوشش،گڈاپ ٹاؤن کا دودھ دینے والے جانوروں کا 24 کروڑ کا ٹھیکہ کے ایم سی نے 3 کروڑ میں دے دیا،گڈاپ ٹاون کے چئیرمین کی پریس کانفرنس نے بھانڈا پھوڑ دیا تفصیل کے مطابق ٹائون میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہمارے گڈاپ ٹائون کی ایک بہت بڑی آمدنی برائے ملچنگ کا ٹھیکہ یعنی دودھ والے جانوروں کا ٹھیکہ 24 کروڑ 10 لاکھ روپے میں دیا ہے جسکا باقاعدہ طور پر گڈاپ ٹان میونسپل کارپوریشن نے آکشن بھی کیا گزشتہ رات کے ایم سی نے اچانک ایک لیٹر نکال کر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اور کے ایم سی نے وہ ٹھیکہ 3 کروڑ روپے میں دے دیا ہے ہم اپنے گڈاپ ٹان کے ذرائع آمدن کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں گے ملچنگ کا ٹھیکہ گڈاپ ٹان کی ملکیت ہے اور گڈاپ ٹاون نے ہائی کورٹ کے آرڈر پر آکشن کا عمل مکمل کیا تھا اور ملچنگ کا ٹھیکہ 24 کروڑ 10 لاکھ میں دیا گیاکراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر اور ڈپٹی میئر بھی پیپلز پارٹی کے ہیں ان کے ہوتے ہوئے اچانک رات کے اندھیرے میں فورسز کے ساتھ ہماری چنگی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں بہت بڑی خون ریزی اور جھگڑے کا خطرہ تھا جو کہ فلحال ٹل گیا ہے ہم بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری،)سی ایم(سندھ سید مراد علی شاہ، اور کراچی ڈویژن کے صدر اور بلدیاتی منسٹر سعید غنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیں اس موقع پر پارلیمانی لیڈر اور کونسل ممبر میر عباس ٹالپور اور پی ایس کے صدر امداد جوکھیو کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ملیر کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ گڈاپ ٹان کا یہ واحد ملچنگ ٹھیکہ ہے جوکہ گڈاپ ٹاون نے یہ ٹھیکہ 24 کروڑ 10 لاکھ روپے میں دیا ہے اور کے ایم سی نے یہی ٹھیکہ حاکم علی جسکانی نامی ٹھیکیدار کو صرف 3 کروڑ میں راتوں رات جاری کرکے گڈاپ ٹاون کے واحد ذرائع آمدن پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو ودیگر شریک تھے دوسری جانب گڈاپ ٹاون اور کے ایم سی کے درمیان دودھ دینے والے جانوروں کے ٹھیکہ کے تنازع میں ہائی کورٹ کراچی نے کے ایم سی کی درخواست معطل کر کے فریقین کو 8 اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں