میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ججوں پرحملوں کا خطرہ،سینٹرل جیل میں رہائش گاہیں تعمیر کرنے کی منظوری

ججوں پرحملوں کا خطرہ،سینٹرل جیل میں رہائش گاہیں تعمیر کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں پر حملے کے خطرے کے پیش نظر ججوں کے لئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔رہائش گاہیں سینٹرل جیل کراچی کی حدود میں تعمیر کی جائیں گی ۔اس منصوبہ پر ایک ارب تیس کروڑ پچھتر لاکھ اٹھارہ ہزار روپے مختص کردیئے گئے ہیں ۔محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے آفس میمورنڈم کے مطابق اس منصوبہ کی پراونشل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بھی منظوری دے دی ہے ۔اب محکمہ داخلہ کی جانب سے انتظامی منظوری محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو ارسال کی جائے گی۔ تاکہ اس کی منطوری دے کر محکمہ خزانہ سے کہا جائے کہ فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں۔ واضع رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کو اہم ترین مقدمات کے باعث حملوں کا خطرہ تھا۔یہ منصوبہ رواں مالی سال میں مکمل ہوجائیں گی۔ جس کے بعد جج سینٹرل جیل کی حدود میں رہائش اختیار کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں