میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 60سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 60سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 112زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 43فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں بیشتر بچے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 31 ہزار 550 سے زائد ہوگئی۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 73 ہزار 546 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مغربی کنارے سے 20 فلسطینی گرفتار کرلیے۔مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 7 ہزار 605 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ادھر مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس غزہ جنگ بندی مذاکرات قطر میں اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ مصری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیل حماس مذاکرات پیر کو بھی شروع ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں