میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم فیصل واوڈا کی تجویز، تائید کنندہ بن گئی

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم فیصل واوڈا کی تجویز، تائید کنندہ بن گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 35فارم موصول ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سینیٹ کے 7جنرل 2خواتین، 2ٹیکنوکریٹ اور 1اقلیت کی نشست پر کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ آج سینیٹ امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔کاغذات جمع کرانے والوں میں آزاد امیدوار فیصل وائوڈا بھی شامل ہیں جن کے تجویز و تائید کنندہ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی ہیں، سابق رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹرفیصل وائوڈا کا کہنا ہے کہ وہ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں مگر ان کے نامزدگی فارم پر رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور عادل عسکری تائید اور تجویز کنندہ ہیں۔سینیٹ کی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں محمد نجیب ہارون، محمد ابوبکر، محمد عبدالروف صدیقی، شبیر احمد قائم خانی، عامر ولی الدین چشتی، ہمایوں سلطان، اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم احمد بھٹو، جاوید احمد نایاب، دوست علی جیسر، عبدالوہاب، گنور علی خان اسران، عامر دھامراہ، علی طاہر، میر راجہ خان جاکھرانی، شہباز ظہیر اور نگہت مرزا شامل ہیں۔\جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے ضمیر حسین گھمرو، سرمد علی، کریم احمد خواجہ، منظور احمد بھٹہ، عبدالوہاب۔ خواتین کی نشست پر قر العین مری، روبینہ قائم خانی، یاسمین دادا بھائی، مسرت نذیر نیازی، سبینا پروین، مہہ جبین ریاض اوراقلیت کی نشست کے لیے پونجومل، سریندر ولاسائی اور بھگوان داس امیدوار ہیں۔17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 21مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، 26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں۔ 2اپریل کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ان 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں