میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، افسر راشد ناریجو کے شہزاد آرائیں کو ماہانہ سوا کروڑ بھتہ دینے کا انکشاف

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، افسر راشد ناریجو کے شہزاد آرائیں کو ماہانہ سوا کروڑ بھتہ دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے شہید کوٹے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتی ہونے والا افسر راشد ناریجو پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کو لیاری ٹائون سے ماہانہ سوا کروڑ روپے کا بھتہ جمع کرکے دیتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو نے لیاری ٹائون میں ایس بی سی اے افسران اور پرائیویٹ لڑکوں کی مافیا بنا رکھی ہے لیاری ٹائون کا انفرااسٹرکچر تباہ کرنے میں بلڈر مافیا اور راشد ناریجو مافیا کا اہم کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے پیپلز پارٹی کے اکثریتی ووٹ بینگ والے علاقے لیاری ٹائون میں پیپلز پارٹی کے شہید کوٹہ پر بھرتی ہونے والے افسر راشد ناریجو کو پٹہ سسٹم کا انچارج مقرر کردیا ہے۔ اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو کی جانب سے لیاری ٹائون میں ایس بی سی اے افسران اور پرائیویٹ لڑکوں کی ایک مافیا بنائی ہے جو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے بھتہ وصول کررہی ہے ایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو کو لیاری ٹائون سوا کروڑ روپے ماہانہ پر دیا ہے جس کے بعد راشد ناریجو نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ اس وقت راشد ناریجو کی ٹیم میں بلڈنگ انسپکٹر رانجھن چانڈیو، عمیر ڈایو، فضل الرحمن، احسن خشک شامل ہیں جو بلڈر مافیا سے بھتہ وصول کررہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ احسن خشک کو راشد ناریجو نے وصولی پر لگا رکھا ہے جبکہ دیگر افسران بلڈروں سے معاملات طے کرنے پر معمور ہیں اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد ناریجو کے حوالے سے لیاری میں پیپلز پارٹی کے بعض علاقائی رہنمائوں کی جانب سے بھی بلاول ہائوس کو شکایت کی گئی ہیں لیکن راشد ناریجو کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم پہلے لیاری ٹائون سے 70 لاکھ روپے مبینہ بھتہ لے رہا تھا اور اب یہ بھتہ بڑھاکر سوا کروڑ کردیا گیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ماضی میں راشد ناریجو کو غیر قانونی تعمیرات کرانے اور بلڈروں سے بھتہ وصولی پر ایک طویل عرصے تک معطل کرکے رکھا گیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے ایک عہدیدار نے اس کو بلاول ہائوس کے ذریعے بحال کرایا اور اس شہزاد آرائیں سسٹم کا حصہ بنادیا اس حوالے سے نمائندہ جرأت نے جب راشد ناریجو سے رابطہ کرنا چاہا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں