
سیاسی عدم استحکام' برادر ملک کے سربراہ کی او آئی سی اجلاس میں آمد کھٹائی میں پڑ گئی
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۷ مارچ ۲۰۲۲
شیئر کریں
ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اہم برادر ملک کے سربراہ کی اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)اجلاس میں آمد کھٹائی میں پڑ گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث اہم برادر ملک کے سربراہ کی جگہ وزیر کی سربراہی میں وفد او آئی سی اجلاس میں شرکت کرے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برادر ملک کی جانب سے پیغام بھجوا دیا ہے کہ ایسے حالات میں برادر ملک کے سربراہ نہیں آسکتے، ان حالات میں برادر ملک کے وزیر کی سربراہی میں وفد پاکستان آئے گا۔خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزراء شرکت کریں گے۔