روفی بلڈرز کا شہریوں سے اربوں کا فراڈ، ریفرنس کی سماعت ملتوی
شیئر کریں
احتساب عدالت نے روفی بلڈرز کی جانب سے شہریوں سے اربوں روپے کے فراڈ کے ریفرنس کی سماعت 24 مارچ تک کے لئیے ملتوی کردی۔ منگل کو احتساب عدالت میں روفی بلڈرز کی جانب سے شہریوں سے اربوں روپے کے فراڈ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک جج کے عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 24 مارچ تک کے لئیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ روفی بلڈرز کے پلی بار گین سے متعلق شو کاز کی رپورٹ نیب کی جانب سے جمع کروادی گئی ہے ۔ شو کاز سے متعلق فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔ روفی بلڈرز نے متاثرین کو ادائیگی سے متعلق یقین دھانی کرائی تھی۔ عدالت نے روفی بلڈرز کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی تھی۔ نیب کے مطابق 2004 میں روفی بلڈرز نے سپر ہائی وے پر پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا، تمام ادائیگیوں کے باجود متاثرین کو پلاٹ نہیں دیا گیا، اربوں روپے فراڈ پر نیب حکام نے روفی بلڈرز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔