میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واجبات نہ ادا کرنے پر کراچی کے مزارات کی بجلی بند

واجبات نہ ادا کرنے پر کراچی کے مزارات کی بجلی بند

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ اوقاف کی انتظامیہ غائب ہونے سے شہرکے تیرہ بڑے مزارات کی بجلی بند ہے ۔کے الیکٹرک کی جانب سے تین ماہ قبل ایڈمنسٹر اوقاف کوبجلی بندکرنے کیلئے خط لکھاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی انتظامیہ غائب ہونے سے شہرکے تیرہ بڑے مز ارات کی بجلی بند ہے ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے تین ماہ قبل ایڈمنسٹر اوقاف کوبجلی بندکرنے کیلئے خط لکھاگیاتھا۔ تیرہ مزارات کابل تین کروڑ اٹھاون لاکھ روپے سے زائد ہونے کے باعث بجلی بندکی گئی ہے ۔منگھوپیر میں واقع درگاہ کا بل ایک کروڑ انیس لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ ایم اے جناح روڈپرواقع عالم شاہ بخاری مزارکابل دو ہزار سولہ سے اب تک اکتیس لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ عبداللہ شاہ غازی کے مزارکابل بائیس لاکھ سے زائد ہونے کے باعث بجلی منقطع کی گئی۔ کیماڑی پرواقع غائب شاہ مزارکابل دو ہزار تیرہ سے اب تک اٹھارہ لاکھ ہونے پربجلی منقطع کی گئی۔نشترروڈپرواقع میراں داتامزارمیں سترہ لاکھ سے زائد بل پر بجلی بندکی گئی۔ صدر میں واقع زندہ شاہ مزار کا بل دو ہزار سولہ سے سات لاکھ روپے ادا نہ ہونے پر بجلی بند کی گئی۔ کھارادر میں واقع چھٹن شاہ،اچھی قبر،محمد شاہ اور جمال شاہ بخاری کے مزارات کا بل لاکھوں روپے ہونے پر بجلی بند کی گئی۔ پیر احمد شاہ بخاری اور مستان شاہ بخاری مزارات کا بل بھی لاکھ روپوں ہونے کے باعث بجلی بند کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں