آئی ایم ایف، 12ارب ڈالر قرض کے معاملات حتمی مرحلے میں
شیئر کریں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12ارب ڈالر کے قرض کے لیے حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے ۔آئی ایم ایف سے 12ارب ڈالر کے قرض کے لیے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے نئے چیف مشن کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد بھی جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو نیا پروگرام دینے کے لیے لچک دکھائی ہے اور اس کے تحفظات بھی کم ہوئے ہیں۔12ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن برائے پاکستان کے نئے سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی میں وفد 26مارچ کو پاکستان آئے گا۔ موجودہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد اگلے ہفتے ریٹائر ہورہے ہیں ، اس لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے پروگرام فائنل ہونے کی توقع ہے ۔