میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے والاسابق ایس ایس پی گرفتار

سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے والاسابق ایس ایس پی گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اشتہاری ملزم سابق ایس ایس پی جنید ارشد کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید ارشد 2017 میں درج ہونے والے مقدمے میں مفرور تھا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ایف آئی اے کے مطابق اسی کیس میں شریک ملزم دانش احمد غنی پہلے ہی عدالت سے سزا پاچکا ہے ۔واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے اشتہاری ملزم جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں