میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کونقصان نہیں پہنچا، فاروق ایچ نائیک کی انوکھی منطق

منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کونقصان نہیں پہنچا، فاروق ایچ نائیک کی انوکھی منطق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف ایف آئی آرمنی لانڈرنگ کے تحت ہے ، منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کونقصان نہیں پہنچا،یہ پرائیویٹ لوگوں کامعاملہ ہے ۔ اس لیے نیب قوانین لاگونہیں ہوتے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کے خلاف ایف آئی آرمنی لانڈرنگ کے تحت ہے ، ان کے خلاف مقدمہ ملکی مفادکیخلاف نہیں، منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کونقصان نہیں پہنچا، یہ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے ۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہمارامؤقف ہے مقدمے میں نیب قوانین لاگونہیں ہوتے ، فیصلے میں یہ واضح ہے سپریم کورٹ کی ہدایت پرمقدمہ منتقل ہوا، طے ہونا باقی ہے مقدمہ نیب کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔آصف زرداری کے وکیل نے کہا عبوری ضمانت کے حلف نامے بنا لیے ہیں، موکل سے مشاورت کرکے درخواستیں فائل کریں گے ، ہائی کورٹ سے استدعا کی بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مقدمہ منتقل کرے ۔یاد رہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، جس میں کہا گیا بینکنگ کورٹ کی مقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔آصف زرداری اورفریال تالپور کی حفاظتی درخواست ضمانت پیر کو دائرہونے کا امکان ہے ۔گزشتہ روز چیئرمین نیب کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راول پنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزموں کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت بھی خارج کرنے کا بھی حکم دیا۔آصف زرداری تاخیر سے بینکنگ کورٹ پہنچے تھے جب تفصیلی فیصلہ جاری ہوچکا تھا،سابق صدر نے کہا تھا کہ کیس منتقلی سے فرق نہیں پڑتا جبکہ وکلاصفائی کاکہناتھا کیس منتقلی کافیصلہ چیلنج کریں گے ۔بعد ازاں نیب نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 مارچ کو طلب کرلیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں