میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو لیک اسکینڈل،پرویز الہٰی کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

آڈیو لیک اسکینڈل،پرویز الہٰی کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور ان کے وکیل کی سامنے آنے والی آڈیوز کے فرانزک کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان آڈیوز کو فرانزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، فرانزک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور اصلی ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں