میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے

چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو جمعہ کے روزسماعت میں دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کو قانونی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ عدلیہ کے سامنے پیش ہونے کے پابند نہیں۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سے قبل کوئی بھی چیف الیکشن کمشنر عدلیہ کے سامنے پیش نہیں ہوتا تھا۔ جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں دوبارہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے اپنی قانونی ٹیم سے رائے طلب کی تھی کہ کیا انہیں سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہیے یا نہیں۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر کو قانونی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر، آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے سامنے پیش ہونے کے پابند نہیں۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سے قبل کوئی چیف عدلیہ کے سامنے پیش نہیں ہوتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں