حکومتی اتحاد کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
حکومتی اتحاد نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے اپنے ارکان کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی مسلم لیگ کے اراکین کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ذرائع اتحادی حکومت کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر مزید مشاورت بھی جاری ہے۔