میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ، بھاری رشوت کے عوض زرعی ادویات کمپنیاں رجسٹرڈ کرنے کا انکشاف

محکمہ زراعت سندھ، بھاری رشوت کے عوض زرعی ادویات کمپنیاں رجسٹرڈ کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو نے سسٹم نافذ کردیا، بھاری رشوت کے عوض دو درجن سے زائد زرعی ادویات کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ، ایڈریسز بھی جعلی ہونے کا انکشاف، کمپنیوں کو بغیر انفرا کے رجسٹرڈ کیا گیا، پاک پنسی انٹرپرائز،کسان سپریر سروس، کمانڈ اینگرو، ہائی ٹیک انٹرنیشنل و دیگر شامل، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر 11 سال سے براجمان ہدایت اللہ چھجڑو نے ونگ میں سسٹم نافذ کردیا ہے اور سسٹم کے ذریعے زرعی ادویات کی پیسٹسائیڈ اور فرٹیلائیزر کمپنیوں سے جسٹریشن، پراڈکٹس، غیرقانونی ادویات، سمپل اسٹینڈرڈ کرنے سمیت دیگر مد میں ماہانہ کروڑوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق دو درجن سے زائد کمپنیوں کو بغیر انفرا اور قواعد و ضوابط کے رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ فی کمپنی سے 50 لاکھ روپے تک رقم لی گئی ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق پاک پنسی انٹرپرائز امپریل کراپ سائنس، اورنج پروٹیکشن، کسان سپریر سروس، کمانڈ اگرو، اسٹینڈرڈ اگرو کیمکل، اگرو ان فرٹیلائیزر، ہائی ٹیک انٹرنیشنل گارڈ ایگریکلچر ریسرچ سروس، پنار انٹرپرائز، ایڈوانس اگرو ٹیک، افروز کراپ سائنس، دہوم کراپ سائنس،صوفیہ بابا کمپنی، لالئپور کیمکل اینڈ فرٹیلائیزر پرائیوٹ لمٹیڈ، ماسکو فرٹیلائیزر اگرو ڈویزن، عظیم پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت دیگر کمپنیوں کو بغیر انفرا اور قواعد و ضوابط کی رجسٹرڈ کیا گیا اور رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ اکثر کمپنیوں کے دستاویزات میں جعلی پتے درج کئے گئے ہیں جبکہ دستاویزات کے ساتھ جمع جعلی آڈٹ رپورٹس، ٹیکنیکل اسٹاف اور گاڑیوں کی جعلی معلومات سمیت دیگر چیزیں جمع کرائی گئی ہیں، مذکورہ کمپنیوں کے دستاویزات چیک کرنے کی بجائے انہیں رجسٹریشن دے دی گئی ہے، واضع رہے کہ شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن پر گزشتہ 11 سال ہدایت اللہ چھجڑو نامی افسر کا راج ہے اور ہدایت اللہ چھجڑو ایکسٹینشن ونگ میں سسٹم کا کرتا دہرتا جس کے ماتحت منظم چین زرعی ادویات کا گھناؤنا کاروبار کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں