میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی کمشنر جامشورو صائمہ بلڈر کا سہولت کار بن گیا

ڈپٹی کمشنر جامشورو صائمہ بلڈر کا سہولت کار بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈپٹی کمشنر جامشورو صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کا سہولتکار بن گیا،سینیئر ممبر بورڈ آف روینیو کے احکامات نظرانداز،ڈی سی جامشورو احکامات کے باوجوداربوں روپے کی زمین پر ذیشان ذکی کے قبضے سے متعلق تحقیقات شروع کرنے میں ناکام ہوگئے۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے ضلع جامشورو کی حدود میں صائمہ مڈ ٹائون ریزیڈنسی ڈولپمنٹ کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے، رہائشی منصوبے کی زمین مبینہ طور پر قبضہ کرکے حاصل کی گئی ہے، جیو پالاری گوٹھ کے مقامی باشندوں جیو پالاری، پیر بخش، نبی بخش، شبیر احمد، محمد حسین، شاہ نواز، نجم الدین اور دیگر نے سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو کو لیٹر ارسال کرکے دعویٰ کیا کہ سال 1991 میں زمین لیز پر دی گئی اور بعد میں عدالت نے لیز کی تجدید کے حق کو تسلیم کیا ہے لیکن ڈپٹی کمشنر جامشورو اور ڈائریکٹر سیٹلمنٹ سروے نے صائمہ بلڈرز کو اسکیم کے لئے ان سروے لینڈ کا فائدہ دیتے ہوئے 500 سئو ایکڑ سرکاری زمین کلیئر کردی ہے، ڈپٹی کمشنر جامشورو اور صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے تمام فراڈ اور جعلسازی کو ثابت کرنے کے لئے دو نقشے بھی پیش کئے ہیں اس میں برساتی پانی کے نالے(ڈھورے ) موجود ہیں، اس کے ساتھ گوٹھ جیو پالاری واقع ہے اور یہ ثبوت روینیو رکارڈ میں موجود ہے، روینیو رکارڈ میں موجود نہ ہونے کی صورت میں ہم دستاویزات بھی پیش کرسکتے ہیں، کمشنر حیدرآباد کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا کہ صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے برساتی نالے، پہاڑے سلسلے کی 5 سئو ایکڑ زمین پر قبضہ کیا ہے لیکن بلڈر مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ جامشورو کے گوٹھ جیو پالاری کے رہائشیوں کی درخواست پر سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو نے ڈپٹی ڈکمشنر جامشورو کو نوٹ ارسال کیا کہ پہاڑی سلسلے(کوڈیر جبل)، برساتے نالے اور سرکاری زمین پر صائمہ بلڈرز کے قبضے سے متعلق قانونی کارروائی رکارڈدیکھ کر کی جائے،دیہاتیوں نے درخواستیں 9 ماہ پہلے جمع کروائیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو کے احکامات کو ایک ماہ گذرنے کے باوجود صائمہ بلڈرز کے جیو پالاری گوٹھ میںسرکاری زمین پر قبضے سے متعلق تحقیقات شروع کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کئے ، ڈپٹی کمشنر کی کارروائی نہ ہونے کے باعث صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے اربوں روپے کی سرکاری ایراضی پر دیواریں تعمیر کرکے دیواریں تعمیر کرلی ہیں اور ریتی، بجری، بلاک اتارے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں