محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ میں اندھیر نگری چوپٹ راج
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن 12 سال سے عہدے پر براجمان، ایم ایس سی ایگریکلچر اکنامکس منور آرائیں بھی کیمسٹ کی کرسی پر قابض، ہدایت اللہ چھجڑو کا کئی سال سے ایکسٹینشن ونگ پر راج، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے، تین سال سے عہدے ڈائریکٹر جنرل پر گزشتہ 12 سال سے ہدایت اللہ چھجڑو براجمان ہیں، جبکہ کئی میگا اسکینڈلز بھی ہدایت اللہ چھجڑو کی کرسی کو نہ ہلا سکے ، محکمہ زراعت میں گزشتہ 12 سال کے دوران کئی وزرائ، مشیر اور سیکریٹری تبدیل ہوئے لیکن ہدایت اللہ چھجڑو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن کے عہدے پر براجمان رہے اور کئی سینئر افسران کو سائیڈ پوسٹوں پر لگا کر ہدایت اللہ چھجڑو کا راستہ صاف کردیا گیا، گزشتہ 12 سال میں سینکڑوں زرعی ادویات کی کمپنیاں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے رجسٹرڈ بھی کی گئیں، جبکہ ہدایت اللہ چھجڑو کئی پراجیکٹس کا پی ڈی بھی رہ چکا ہے، حیرت انگیز طور پر ایک طرف 12 سال سے ہدایت اللہ چھجڑو عہدے پر براجمان ہیں تو دوسری طرف قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے چہیتے افسر گریڈ 18 کے منور آرائیں کو پیسٹائیڈ انالائسز لیبارٹری حیدرآباد کا کیمسٹ کا عہدہ دیا گیا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق کیمسٹ کیلئے ایم ایس سی انٹامالاجی، پلانٹ پروٹیکشن اور سوائل سائنسز کی ڈگری لازمی ہے، لیکن محکمہ زراعت نے قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے ایگریکلچر اکنامکس میں ایم ایس سی رکھنے والے منور آرائیں کو کیمسٹ کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔