مختیارکار قاسم آباد کاآفس کرپشن کا گڑھ بن گیا
شیئر کریں
سیل سرٹیفکیٹ پر
لاکھوں کی وصولی
د (رپورٹ :علی نواز) مختیارکار قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا، سیل سرٹیفکیٹ پر ایک سے دو لاکھ کی وصولی، مختیارکار قاسم آباد م سلیم جمالی کی زیرسرپرستی منظم مافیا نے لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا ، فوتی کھاتوں، سرکاری زمین سمیت ریکارڈ میں ہیراپھیر ی کی سینکڑوں شکایات، صوبائی وزیر ریونیو نوٹس لیکر سلیم جمالی کو ہٹائیں، قاسم آباد کے رہائشیوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد کا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے، روزنامہ جرأت کو لوگوں کی طرف سے ملنے والی شکایات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد سلیم جمالی کی زیرسرپرستی منظم مافیا نے ہر جائز کام پیسوں کے بغیر ناممکن بنا دیا ہے، سیل سرٹیفکیٹ پر ایک لاکھ سے دو لاکھ کی کھلے عام وصولی جاری، جبکہ پیسے نہ دینے والے افراد کئی ماہ سے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، فوتی کھاتے کی تبدیلی پر بھی لاکھوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں، جبکہ اکثر فوتی کھاتوں میں بھاری رشوت کے عوض ٹیمپرنگ کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے، قاسم آباد میں سرکاری زمین کو نجی افراد کو منتقل کرنے کا میگا اسکینڈل بھی سامنے آ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل مختیارکار قاسم آباد سلیم جمالی نے بھاری رشوت کے عوض اویکیو پراپرٹی کی 14 ایکڑ زمین کے کاغذات میں بھی ٹیمپرنگ کرکے سیل سرٹیفکیٹ جاری کئے تھے، جو اعلیٰ حکام کے نوٹس اور اینٹی کرپشن کی انکوائری پر کینسل کرکے مذکورہ زمین کے سروے نمبروں کی منتقلی پر پابندی لگا دی گئی تھی، قاسم آباد کے رہائشیوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان سے مطالبہ کیا ہے کرپٹ مختیارکار اور عملے کو ہٹایا جائے۔ دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے موقف لینے کیلئے مختیارکار قاسم آباد کو معتدد بار کالز کی گئی، لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔