میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست مسترد

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست مسترد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی
خالی نشست پرانتخاب کااعلان
ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل واڈاکی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرالیکشن کااعلان بھی کردیاہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو چیلنج کیا ، بدھ کو ان کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی ۔درخواست کی سماعت کے آغاز پر فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے اپنے دلائل میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے میرے موکل کو جھوٹے بیان حلفی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا ہے اور انہیں تمام تنخواہیں، مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔فیصل واوڈا نے جون 2018 ء میں کاغذات نامزدگی کیلئے بیان حلفی جمع کرایا تھا، پھر 3 مارچ کو بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا تھا،اب فیصل واوڈا بطور رکن اسمبلی مستعفی ہوچکے اور الیکشن کمیشن نے بطور سینیٹر بھی نااہل قرار دے دیا۔وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں، اس کے پاس اختیار نہیں تھا کہ نااہل قرار دیتا،الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا فیصلہ نہیں سنا سکتا۔دوسری جانب لیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے 9 مارچ کو انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 3 مارچ کو جاری کی جائے گی اور سندھ اسمبلی میں پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو دوہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سابق وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کو نا اہل قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصل واڈا کی درخواست پر سماعت اور ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں