میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات ایم کیو ایم کا سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطہ

سینیٹ انتخابات ایم کیو ایم کا سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے ایک بار پھر سینیٹ انتخابات میں اپنی نشستیں حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے عامر خان،فیصل سبزواری،سبین غوری اور رؤف صدیقی کو سینیٹ میں لانے کی کوششیں شروع ہو گئیں ۔ تاہم سینیٹ انتخابات میں حکومت اور اتحادی جماعت میں برف نہ پگھلنے کے سبب متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے مابین بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔حکمران جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر متحدہ پاکستان نے چوکھٹ بدلنے پر غور شروع کر دیا مختلف سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے جاری ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے چارنشستیں حاصل کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت متحدہ قیادت حالیہ دنوں ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کو یقینی بنا رہی ہے۔ متحدہ قیادت اور حکومت کے مابین ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں پر معاملات طے نہیں ہو سکے ہیں جس کے تحت پارٹی نے مختلف جماعتوں سے بیک ڈور رابطوں کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں پارٹی میں مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم سینیٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے پی ٹی آ ئی کا ساتھ چھوڑ ے جانے کا اندیشہ ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ متحدہ قومی موؤمنٹ جنرل نشستوں پر عامر خان اور فیصل سبزواری کو سینیٹر منتخب کروانا چاہتی ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے رؤف صدیقی اور خواتین کی خصوصی نشست کے لیے سبین غوری کے ناموں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔دو ماہ قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدوارسابق سینیٹر تاج حیدر،سعید غنی اور وقار مہدی کی متحدہ وفد سے ملاقات بھی اہم تصور کی جا رہی ہے جس میں دونوں فریقین نے مردم شماری میں کراچی کی آ بادی سے متعلق ایک مؤقف کی تائید کی تھی۔ واضح رہے متحدہ قومی موؤمنٹ کے چار سینیٹر ز ریٹائر ہونے جا رہے ہیں جن میں خوش بخت شجاعت،میاں محمد عتیق شیخ،بیرسٹرمحمد علی سیف،نگہت مرزا شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں