میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلمانوں سے نفرت ہی بی جے پی کا مقصد اور زندگی ہے‘مہیش بھٹ

مسلمانوں سے نفرت ہی بی جے پی کا مقصد اور زندگی ہے‘مہیش بھٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلمانوں سے نفرت ہی حکمران جماعت بی جے پی کا مقصد اور زندگی ہے‘ اسلاموفوبیا کو امریکا پر ہونے والے نائن الیون حملے کے بعد تخلیق کیا اور اس وقت بھارت میں تقریبا ہر ہندوستانی، مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے یا ان سے ڈرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کو حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا-انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور بی جے پی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھارت میں اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر کھل کر بات کی۔ مہیش بھٹ نے انٹرویو کے دوران بھارت میں مسلمانوں اور اسلام سے بڑھتی نفرت پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دراصل مسلمانوں سے نفرت ہی حکمران جماعت بی جے پی کا مقصد اور زندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اسلاموفوبیا کو امریکا پر ہونے والے نائن الیون حملے کے بعد تخلیق کیا اور اس وقت بھارت میں تقریبا ہر ہندوستانی، مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے یا ان سے ڈرتا ہے۔مہیش بھٹ نے مزید وضاحت کی کہ بھارت میں میڈیا بھی اسلاموفوبیا بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے اور میڈیا دن رات نریندر مودی کی حکومت کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔معروف فلم ساز کا کہنا تھا کہ بھارت میں ادارہ جاتی یعنی سرکاری سطح پر بھی تعصب پایا جاتا ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے یہ تعصب کھل کر سامنے آیا ہے اور اب لوگ جان چکے ہیں کہ مسلمانوں سے نفرت دراصل بی جے پی کا مقصد اور حیات ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں