میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارا چنار جانے والے قافلے پر پھرفائرنگ، جوان شہید،4زخمی

پارا چنار جانے والے قافلے پر پھرفائرنگ، جوان شہید،4زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ ہوئی، سکیورٹی اہل کاروں نے جوابی فائرنگ میں 6دہشت گردوں کو مارڈالا جب ایک جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے، قافلہ واپس ٹل روانہ ہوگیا۔ لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے جواب میں قافلے کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جو کافی دیر جاری رہی۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق حملے میں فورسز کا ایک جوان شہید چار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، چھ دہشت گرد مارے گئے اور تقریبا دس زخمی ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق قافلے واپس ٹل روانہ کردیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی ھیں، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں، ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، نقصان کا تخمینہ لگا کر بتائیں گے۔ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے،واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں