میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل محکمہ جاتی کرپٹ مافیا کی جنت

کراچی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل محکمہ جاتی کرپٹ مافیا کی جنت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / جوہر مجید شاہ)بلدیہ عظمی کراچی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل محکمہ جاتی کرپٹ مافیا کی جنت بن گیا ہے ، محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق یوسف گوٹھ بس ٹرمینل تحقیقاتی اداروں کے نشانے پر آگیا گزشتہ روز بھی محکمہ کسٹم کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چھالیہ ، ایرانی پیٹرول و ڈیزل سمیت دیگر غیر ممنوعہ اشیا کی تلاش میں سرچنگ کی گئی ، ادھر یوسف گوٹھ ٹرمینل سے متعلق اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ کئی قبضہ شدہ دوکانیں بڑے بڑے گودام اسمگلنگ حب بنے ہوئے ہیں ، اسمگلنگ کی منڈی میں تبدیل یوسف گوٹھ ٹرمینل بلدیہ عظمی کراچی کی کالی بھیڑوں کی ملی بھگت کے سبب ایک جانب بلدیہ عظمی کراچی تو دوسری طرف مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی بدنامی کا باعث بھی بن رہا ہے ، اس حوالے سے فوری طور پر مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی مئیر کو ایک محکمہ جاتی کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے متعلق تحقیقات کا آغاز کرنا ہوگا تاکہ ایک جانب محکمہ جاتی آمدنی پر کروڑوں کی ڈاکہ زنی کے عمل کو روکا جاسکے تو دوسری جانب غیرقانونی امور و دھندوں کی روک تھام کیلے بھی موثر حکمت عملی وضع کی جاسکے اس حوالے سے محکمے کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہئے کہ مئیر و ڈپٹی مئیر نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کو فوکس کر رکھا ہے جلد اس حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک محکمہ جاتی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام ہونے جارہا ہے جو کہ محکمہ جاتی ریونیوسمیت دیگر معاملات سے متعلق مکمل اور مفصل رپورٹ مئیر کراچی کو پیش کرے گی ، ذرائع نے مزید کہا کہ آئے روز کے چھاپے محکمے کی نیک نامی پر بھی سوالات اٹھاتے ہیں ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت اور مجرمانہ چشم پوشی نے معاملات کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں