میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا ملک بھرمیں الیکشن مہم کا منصوبہ تیار

تحریک انصاف کا ملک بھرمیں الیکشن مہم کا منصوبہ تیار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے 8فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ترتیب دئیے گئے پلان کے تحت پارٹی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کی نشان کے ساتھ حتمی فہرست جاری کی جائیگی جبکہ ڈویژن سطح پر دیرینہ کارکن کو کوآرڈینیٹر مقررکیا جائے گا۔ پلان کے تحت پارٹی کا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں ویڈیو بیان جاری کرے گا، مجوزہ منصوبے کے تحت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو سینٹرل پنجاب میں کوآرڈینیٹر مقررکرنے کی ذمہ داری سونپی جائیگی۔ پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب تمام آرڈینیٹرز کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں