میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجر تنظیموں کے خلاف بھتہ خوری کی شکایتیں بڑھ گئیں

تاجر تنظیموں کے خلاف بھتہ خوری کی شکایتیں بڑھ گئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میں تاجر تنظیموں کی جانب سے تاجروں اور دکانداروں سے بھتہ مانگے جانے کی شکایات بڑھ گئیں ،خوفزدہ تاجروں نے کاروبار ختم کرنے کا سوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا خاص طور پر صدر کے علاقے میں گینگ وار کے بعد تاجر تنظیموں نے دکانداروں اور مارکیٹوں سے جبری بھتہ وصولی شروع کردی ہے۔ تاجروں سے ماہانہ اور سالانہ چندے اور تنظیم کے اخراجات کے نام پر رقوم وصول کی جا رہی ہیں ۔رقم نہ دینے پر کاروبار بند کرانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ صدر میں ایک تاجر تنظیم کے کارندوں کی جانب سے ایس بی سی اے اور کے ایم سی سمیت مختلف سرکاری اداروںکے نام پر رقوم وصول کیے جانے کی شکایات ہیں جبکہ صدر اور اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ مافیا سے بھی حصہ لیے جانے کی اطلاعات ہیں ،دُکانداروں کا کہنا ہے کہ ان سے دُکانوں پر بورڈ لگانے اور سامان اتروانے کے لیے بھی رقم لی جاتی ہے۔ دکاندار خوف کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ شکایت کرنے پر انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اس صورتحال کے باعث کئی دکانداروں نے اپنا کاروبار بند کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں