میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی، جماعت اسلامی کاملک گیراحتجاج ،دھرنے

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی، جماعت اسلامی کاملک گیراحتجاج ،دھرنے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کی چوری اور دھاندلیوں کیخلاف منگل کے روز کراچی تا کشمورسندھ بھرمں احتجاجی مظاہرے ودھرنے منعقد کئے گئے ۔ اس سلسلے میں کراچی،حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، جھڈو، کندھکوٹ، کشمور، ٹھٹھہ،مدئجی،ہالا، بدین، ٹنڈومحمد خان، مٹھی، ٹنڈوآدم، اوباوڑو، نواب شاہ، سنجھورو، سانگھڑ سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو چوری اور نتائج میں ردوبدل کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب اور اہم مقامات پر دھرنے دیئے اور مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے درست نتائج جاری کئے جائیں اگرمطالبات تسلیم نہیں کئے گئے توپورا سندھ جام کردیں گے۔ادھرامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کارکنو ں کو اسلام آباد آنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اگلے اعلان کا انتظار کریں ۔جماعت اسلامی اپنے مینڈیٹ کی چوری برداشت نہیں کرے گی ۔جماعت اسلامی کا مینڈیٹ واپس نہ کیاگیا تو پورے پاکستان کو جام کردیں گے ۔جماعت اسلامی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں حکومتوں میں ہیں لیکن عوام پی ڈی ایم ا ور پیپلز پارٹی کی وجہ سے آٹے کے حصول کیلئے قطاروں میں کھڑ ے ہیں ۔منگل کے روز پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو چوری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک بھر میں سیاسی کارکن نکلے ہیں اور ہم کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہو ں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ۔کراچی کے عوام نے کراچی کو تعصب پسندوں کا قبرستان بنا دیا ۔جماعت اسلامی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی ۔انہوں نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کے کامیاب چیئرمینوں کی تعداد 103سے زیادہ ہے ۔جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے عوام نے پیپلز پارٹی اور ان کے ہمنوائوں کو مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ آر اوز نے جماعت اسلامی کا مینڈیٹ واپس نہ کیا تو کراچی سمیت پورے ملک کو بند کر دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں